counter easy hit

باچا خاں یونیورسٹی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے,خالد جاوید بٹ نوری

 Khalid Javed Butt

Khalid Javed Butt

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ)ممتاز سماجی سیاسی شخصیت سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد جاوید بٹ نوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باچا خاں یونیورسٹی پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے دہشتگرد علم کے دشمن ہیں ابھی ہم لوگ آرمی پبلک سکول سانحے کونہیں بھولے تھے کہ باچا خاں یونیورسٹی چار سدہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنادیا گیا ہم اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے پسماندگان اور زخمی ہونے والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں پوری قوم متحدمنتظم ہے اور دہشت گردی کیخلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرے گی اللہ تعالیٰ ارض پاک پر اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرمائے آمین