counter easy hit

ٹی ایم اے ورکز کو مستقل نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست احتجاج کرے گی ،خالد گل

 Khalid Gill

Khalid Gill

گجرات(انور شیخ سے)ٹی ایم اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری خالد گل نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے تمام سینٹری ورکر اور ٹی ایم اے یونین کے تمام عہدیداراور ممبران آج وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گجرات آمد کے موقع پر ٹی ایم اے ورکز کو مستقل نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست احتجاج کرے گی انہوں نے کہاکہ عرصہ دراز سے ٹی ایم ات کے سینکڑوں ورکر جو ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں ان کو مستقل نہیں کیا جارہا بلکہ دوسرے اضلاع میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا باقاعدہ طور پر اشتہارات بھی جاری کیے گئے مگر گجرات ٹی ایم اے ملازمین کو مستقل نہیں کررہی خالد گل نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گجرات آمد پر ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجز ملازمین بھر پور احتجا ج کریں گے