counter easy hit

خیرپور: رانی پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 30 افراد زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور (یس ڈیسک) خیرپور میں رانی پور کے قریب مسافر بس الٹنے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے نوابشاہ جارہی تھی، رانی پور کے قریب تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے میں 7 خواتین اور 4 بچوں سمیت 30 مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،جہاں 3 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔