counter easy hit

کیرالہ :مندر میں آتشزدگی ، چھیاسی یاتری ہلاک

Kerala fire in the temple

Kerala fire in the temple

آگ مندر کے احاطے میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران لگی ، آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ کر سینکڑوں افراد جھلس کر زخمی
کیرالہ (یس اُردو) بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولام کے مندر میں آتش بازی کے دوران آگ لگنے سے چھیاسی افراد جل مرے ، دو سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آگ لگنے کے واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا ۔ ریاست کیرالہ کے ضلع کولام میں پتنگل کے مندر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مندر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ خوفناک آگ سے سیکڑوں افراد جھلس گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران آگ لگی جبکہ اس وقت مندر میں 10 سے 15 ہزار افراد موجود تھے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیرالہ دورے کا اعلان کیا ہے