counter easy hit

ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ، 6 اہلکار زخمی

Kent suicide attack

Kent suicide attack

ژوب …….بلوچستان کے ضلع ژوب کینٹ کے داخلی دروازے پرخودکش حملہ میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ژوب میں دھماکا کینٹ کےداخلی دروازے پر ہوا، جہاں خودکش حملہ آور نے ژوب کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کےروکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حا لت تشو یشنا ک بتائی جاتی ہے۔