counter easy hit

لکھ کے رکھ لیں پی ٹی آئی کا اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے آنے والا ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا اگلا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے آنے والا ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما کا دعویٰ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لکھ کے رکھ لیں پی ٹی آئی کا اگلا وزیر اعظم پیپلزپارٹی سے آنے والا ہے جس پر پروگرام کے میزبان ارشد شریف نے یہ بات لکھ کر پیپلز پارٹی رہنما کے دستخط کروا لیے

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی شو کے دوران دعویٰ کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اگلا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ لکھ کے رکھ لیں پی ٹی آئی کا اگلا وزیر اعظم پیپلزپارٹی سے آنے والا ہے۔اس دعوے پر پروگرام کے میزبان ارشد شریف نے یہ بات لکھ کر پیپلزپارٹی رہنما کے دستخط کروا لیے۔ارشد شریف نے وہ کاغذ بھی دکھایا جس پر انہوں نے یہ لکھا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اگلا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے آنے والا ہے اور اس کاغذ پر فیصل کریم کنڈی سے دستخط کروا لیے۔ارشد شریف نے اس کاغذ پر بطور گواہ پروگرام میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان ڈار سے بھی دستخط کروا لیے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان خود تنگ آ کر استعفیٰ دے دیں گے شاہ محمود قریشی کو پاکستان کا وزیراعظم بنا دیا جائے گااور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے لکھ کر دے دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اگلا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے آنے والا ہے۔اس حوالے سے ارشد شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف میں کوئی جوڑ توڑ چل رہی ہے؟