counter easy hit

کترینہ پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا کیساتھ عشق لڑائیں گی

Katrina And Siddharth Malhotra

Katrina And Siddharth Malhotra

ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلسماز فرحان اختر جواپنی نئی فلم کے لیے ہیرو اور ہیروئن کی تلاش میں تھے انہوں نے نئی جوڑی تلاش کرلی ہے جو کہ پردہ اسکرین پر پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظرآئے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے کترینہ کیف اور سدھارت ملہوترا کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرلیا گیا یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں سینما اسکرین پر ایک ہی فلم میں رومانس کرتے نظرآئیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ دھرما پروڈکشن اور ایکسل انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ فلم محبت کی غیر معمولی کہانی پرمبنی ہے اور اس کی ہدایات نتیا مہرہ جو اس سے قبل لکشیا اور ڈان میں فرحان اختر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ہدایتکارہ کام کرچکی ہیں۔