بالی وڈ اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ اور قریبی دوست کترینہ کیف کو ’دبنگ ٹور‘ میں سب سے زیادہ معاوضہ دلوادیا۔

اداکارہ کترینہ کیف اور جیکولین میں معاوضے کی وجہ سے دوڑ لگی ہوئی تھی لیکن یہاں بھی سلو میاں نے کترینہ کو فوقیت دی اور سب سے زیادہ معاوضے کا قرعہ فال اداکارہ کترینہ کیف کے نام نکلا جنہیں دبنگ خان کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ 12 کروڑ دیا جائے گا۔ ٹور منتظمین کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف بڑی اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانسر بھی ہیں جس وجہ سے انہیں زیادہ معاوضہ دیا جارہا ہے۔ اسی ٹور میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور سوناکشی سنہا کو 8 شوز کا معاوضہ 6 سے 8 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔








