counter easy hit

کترینہ کی بندوق چلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: کترینہ کیف کی اہل خانہ کے ہمراہ بندوق چلانے کی مشق سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں لندن میں ہیں جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس کی چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنی بہنوں اور والدین کے ہمراہ سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بندوق چلانا سیکھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم ’جگاجاسوس‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی جب کہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website