counter easy hit

قصور: پتوکی میں پنچایت کےدوران فائرنگ ،8افراد زخمی

Kasur: 8 injured

Kasur: 8 injured

قصور……قصورکی تحصیل پتوکی میں پنچایت کےدوران فائرنگ سے8افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو جناح اسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا،پولیس نے10افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔
پولیس کےمطابق پتوکی کے گاؤں بھونی میں ڈوگر برادری کے2گروپوں کے درمیان کھیتوں کوپانی لگانےکاتنازع تھا،اس تنازع پربلائی گئی پنچایت میں تلخ کلامی کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ ہوگئی،گولیاں لگنےسے8 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو پہلے سول اسپتال پتوکی اورپھرجناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا،پولیس نے10افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے