counter easy hit

فرانس میں مقیم ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے دو ہفتوں میں تقریبات کی ہیٹرک کر لی

Zahid Hashmi

Zahid Hashmi

پیرس ( نمائندہ خصوصی ) فرانس میں مقیم ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے دو ہفتوں میں تقریبات کی ہیٹرک کر لی ، چوبیس اکتوبر کو یورپی پارلیمنٹ برسلز کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جہاں یورپ کے دیگر ممالک سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہاں زاہد ہاشمی کی قیادت میں فرانس سے سینکڑوں مرد و خواتین شریک ہوئے ۔ ستائیس اکتوبر کو پیرس میں پاکستانی ایمبیسی میں کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا۔ زاہد ہاشمی جہاں کشمیر کی آذادی کے لئے پیش پیش ہیں وہاں وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لئے بھی بھرپور جدوجہد کرتے ہیں۔ پاکستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات بالخصوص زلزلہ متاثرین کی مالی مدد کے حوالے سے آٹھ نومبر کو فنڈز ریزنگ برائے زلزلہ متاثرین تقریب کا انعقاد بھی کیا جس میں کثیر تعداد میں کمیونٹی افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ زاہد ہاشمی ایک ان تھک اور محب وطن سیاسی و سماجی راہنما ہیں جو اپنی بہترین جدوجہد کے باعث خراج تحسین کے مستحق بھی ہیں۔