counter easy hit

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں پہلی بار مظاہرہ ۔

Kashmiri Community Protest In France Lyon

Kashmiri Community Protest In France 

پیرس ( صاحبزادہ عتیق )مظاہرے کا اہتمام فرانس پاکستان دوستی و کلچرل ایسوسی ایشن لیون کے صدر سہیل انصاری ، رانا ظفر اقبال ، ذوالفقار اصغر اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت پیرس کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں کشمیر کے لئے مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کا اہتمام فرانس پاکستان دوستی و کلچرل ایسوسی ایشن لیون کے صدر سہیل انصاری ، رانا ظفر اقبال ، ذوالفقار اصغر اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔ ظاہرے کے شرکاء نے انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ، خاتون مقرر ہ نے فرانسیسی زبان میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو بیان کیا۔
فرانس پاکستان دوستی و کلچرل ایسوسی ایشن لیون کے صدر سہیل انصاری ذوالفقار اصغر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے مظلوم لوگوں پر بھارتی ظلم و ستم اور درندگی کو بے نقاب کرنے کے لئے اس مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اور یہ مظاہرے جاری رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا پیغام یورپی یونین اور اقوام عالم تک پہنچائیں گے۔