counter easy hit

کشمیر نہ پاکستان کو ملے گا اور نہ بھارت کو کیونکہ ۔۔۔

Kashmir will not get Pakistan and not India because ...

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کتاب ”گیم چینجر“ کی رونمائی ہفتے کے روز ہو گی تاہم انکی کتاب رونمائی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر متنازع بن گئی جہاں وجاہت سعید خان نے اس کتاب میں سے چند اقتباسات شیئر کیے۔شاہد آفریدی نے صحافی وجاہت سعید خان کے ساتھ اپنی آپ بیتی گیم چینجر لکھی جن کے مطابق شاہد آفریدی نے وقار یونس کو اوسط درجے کا کپتان قراردیا جبکہ کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وقاریونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس کے باعث ان کے وقاریونس سے اختلافات رہے۔ آفریدی نے کتاب میں وقاریونس اور وسیم اکرم کی درمیان چپقلش کا بھی ذکر کیا ہے۔کتاب میں شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے ساتھ اختلافات سے بھی پردہ اٹھایا اور کہا ہے کہ جاوید میاں داد انہیں پسند نہیں کرتے تھے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کرائی گئی۔بوم بوم نے کشمیر کے حوالے سے کتاب میں کہا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔ اقتباسات پڑھنے کے بعد خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میڈیا کی تشہیر پر نہ جائیں اور کتاب پڑھیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب میں جسے کریڈٹ دینا تھا اسے کریڈٹ بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ”گیم چینجر“کی ہفتے کو رونمائی ہوگی۔انکی کتاب کے بارے میں سابق پاکستانی کھلاڑی مشتاق احمد نے بھی ٹویٹ کیا اور عوام سے اس کتاب کو پڑھنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بہترین کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کتاب میں کئی چھکے اور چوکے مارے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کئی حقائق بیان کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ان کے کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی بہت خاص ہیں اور انہوں نے بہت بہترین کام کیا ہے اور دعا ہے کہ آگے بھی اس ہی طرح بہترین کام کرتے رہیں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website