counter easy hit

مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کی نوید لا سکتا ہے۔ حافظ عبدالرزاق صادق

Hafiz Abdul Razaq

Hafiz Abdul Razaq

بارسلونا(نمائندہ خصوصی) مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کی نوید لا سکتا ہے۔خطے میں عدم استحکام اور مسائل کی بنیادی وجہ کشمیرہے۔اب وقت ا گیا ہے کہ کشمیر کو حل کر کے خطے کو معاشی و سیاسی ترقی پر گامزن کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار سوشلسٹ پارٹی کتالونیا کے سینئر رہنما اور سیکرٹری امیگریشن بارسلونا سٹی حافظ عبدالرزاق صادق نے کیا انہوں نے اج کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کئی سال ہوگئے ہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری شاہد لطیف گجر بھی تھے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح‌شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی رانی نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح‌ پر اجاگر کیا اج اسی جذبے سے کشمیر کو حل کرانے کی ضرورت ہے۔کیونکہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے اور مظلوم نہتے کشمیریوں‌پر ظلم روز کا معمول بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا واویلہ کرنے والے تنظیمیں‌ کہاں‌ہیں‌اوروہ بھارت کا مکرہ چہرہ سامنے کیوں نہیں‌لاتے. اپنی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اقوم متحدہ کا اپنی ہی قراردادوں‌پر عمل دررامد نہ کروا سکنا اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو ترک کر کے خطے کی عوام کی خوشحالی کی خاطر کشمیرکا مسئلہ کشمیروں کی امنگوں کے مطابق حل کروائے۔پاکستانی عوام کا مسئلہ کشمیر پر موقف غیر متزلزل ہے۔ہم کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گے۔