counter easy hit

یوم یکجہتی کشمیر ، قومی اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (یس ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر پر قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

قومی اسمبلی میں قرار داد سربراہ کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان شہدائے کشمیر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے ممکن ہے۔

ایوان اقوام متحدہ سے اپنی قرار دادوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتا ہے ، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرنے میں کردار ادا کرے ۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ، ایل او سی ، ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے ، قرار داد میں کہا گیا ہے کہ استصواب رائے کا حق کشمیریوں کو دیا جائے۔