counter easy hit

کشمیر کانفرنس کے دوران احتجاج ، مقامی رہنما نے اپنی قمیض پھاڑ دی

Kashmir protests

Kashmir protests

پاکستانی سیاستدان صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں ، خالی باتوں سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا :سیلم ہارون کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو ) اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کے دوران مقامی حریت رہنما سلیم ہارون نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی قیمض پھاڑ دی ۔ حریت رہنما کا کہنا ہے کہ باتوں سے کسی کا پیٹ بھرتا نہیں ، پاکستانی سیاستدان مسئلہ کشمیر پر صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں ۔ اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کے دوران بدمزگی ، مقامی حریت رہنما سلیم ہارون کشمیر پالیسی سے ناراض ، کہتے ہیں باتوں سے کسی کا پیٹ بھرتا نہیں ، وہ احتجاج کرتے ڈائس کے سامنے آئے اور اپنی قمیض پھاڑ دی ۔ سلیم ہارون کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی مؤثر انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ پاکستانی سیاستدان صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں ۔ مقامی حریت رہنما نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو درست انداز میں نہیں اٹھایا جا رہا ، باتوں کی بجائے عملی اقدامات ہونے چاہییں ۔