counter easy hit

یوم شہید کشمیر 14 فروری کو لیوٹن میں منایا جائے گا، مہمان خصوصی شوکت مقبول بٹ ہونگے

Asif Masood Chaudhry

Asif Masood Chaudhry

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے بابائے قوم شہید کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت کے حوالے سے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی باہمی مشاورت سے بابائے قوم شہید کشمیر مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی کا یوم شہادت 14 فروری بروز اتوار برطانیہ کے شہر لیوٹن میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا ئے گا اور تقریب کے مہمان خصوصی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما فرزند کشمیر جناب شوکت مقبول بٹ ہونگے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران اور برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کو انویٹیشنز دی جا رہی ہیں برسی کی تقریب کو حوالے سے برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھی بسنے والے محب وطن و آزادی پسند کشمیریوں کو اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں یورپ کے دیگر ممالک سے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہید کشمیر مقبول بٹ اور شہدائے چکوٹھی لیاقت اعوان شہید ، فرخ قریشی شہید ، سجاد انجم شہید اور دیگر شہداء کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خود مختار و خوشحال کشمیر کے لیے جدو جہد کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دنیا کے سامنے نظریہ خوشحال و خودمختار کشمیر کو واضع طور پر روشناس کرانے کے لیے بابائے قوم حضرت مقبول بٹ شہید کے فرمودات کی روشنی میں جدید علمی و سائنسی تقاضوں پرپورا اترنے جہد مسلسل کی ضرورت ہے اور ہم جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فورم سے مادر وطن ریاست جموں کشمیر کی وحدت ، مکمل آزادی و خود مختاری، ریاست میں امن پسند معاشرے کے قیام تک اور غیر طبقاتی سماج کے خاتمہ تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔