counter easy hit

کشمیر ایک دن آزاد ہوگا بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مسلم لیگ ن آسٹریا

ویانا ( محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود،چیرمین حاجی طارق عمر،جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی ،جوائنٹ سیکرٹری منیر احمد مغل ،فنانس سیکرٹری خالدآرائیں ،مسلم لیگ ن ونگ آسٹریا کے صدر چوہدری سہیل عامر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت سرکار ہوش کے ناخن لے بھارت پاکستان کے اندر گھسنہ تو دور کی بات ہے۔

بھارت ایک انچ بھی آگے بڑھا تو پاکستان اسے صفحہ ہستی سے مٹا دئے گا ۔کشمیر کشمیریوں کا ہے کشمیریوں کے قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور بھارت بہت جلد کشمیریوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا۔ مسلم لیگ ن اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Muslim League N Austria

Muslim League N Austria