counter easy hit

مسئلہ کشمیر انتہائی نازک موڑ پر ہے، تمام کمیونٹی سیاسی وسماجی وابستگیوں سے بالا ترہوکر اختلافات بھلا کر کشمیریوں کی حمایت کیلئے زیادہ سے زیادہ آواز بلند کرے، محمد افراسیاب، چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھیسٹ پور

مسئلہ کشمیر انتہائی نازک موڑ پر ہے، تمام کمیونٹی سیاسی وسماجی وابستگیوں سے بالا ترہوکر اختلافات بھلا کر کشمیریوں کی حمایت کیلئے زیادہ سے زیادہ آواز بلند کرے، محمد افراسیاب، چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھیسٹ پور

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنمائوں نے فرانس کے شہر پیرس میں 8ستمبر کو ہونے والے کشمیر آزادی مارچ کے حوالے سے اپنے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں  ۔

اس سلسلے میں پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شمشاد احمد آف بھائو گھیسٹ پور سینئر راہنما مسلم لیگ ن فرانس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہم اورفیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی انتہا ہوچکی ہے اور عالمی اسٹیبلشمنٹ بھی اپنا کھیل کھیل رہی ہے اس لئے تمام پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کو متحد ہو کر اس وقت صرف اور صرف کشمیر اور کشمیری بھائیوں کیلئے سوچ اپناتے ہوئے ہر ممکن آواز بلند کرتے رہنا چاہیے۔

پیرس کی معروف سماجی شخصیت محمد افراسیاب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے پیش نظر ہرلمحہ پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو متحرک رہنا چاہیے اور اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ریلیاں اور مظاہرے جاری رکھنے چاہییں تاکہ فلسطین کی طرح کشمیر میں جاری مظالم بھی سبوتاژ نہ کردیئے جائیں اور کشمیری بھائیوں کو دنیا پس پشت نہ ڈال دے۔

پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نے قاری فاروق احمد فاروقی ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ہمراہ انٹرنیشنل پیس فورم کے زیراہتمام کشمیر آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور منتظمین کی طرف سے بھرپور انتظامات کو سراہتے ہوئے مظاہرے کو کامیاب بنانے کے جذبات کا اظہار کیا۔

kashmir, dispute, is, on, very, sensitive, turn, everyone, should, come, up, with, all, concentrations, muhammad, afrasiab, ch. shamshad ahmed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website