counter easy hit

کشمیر کونسل ای یو یوم شہداء کشمیر کے موقع پر برسلز میں ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) آئی سی ایچ ڈی کشمیر کونسل ای یو 12 جولائی کی شام کو یوم شہداء کشمیر کے موقع پر برسلز میں ایک سیمینار کا انعقاد کرے گی۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے اس وقت کے ڈوگرہ حکمران کے اہلکاروں نے 13جولائی 1931 ؁ء کوسری نگر سنٹرل جیل کے باہر اکیس معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔ سیمینار میں متعدد این جی اوز اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات کے لوگ شریک ہوں گے اور اختتام پر افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ شہداء کی قربانیاں گرانقدرہیں اوران قربانیوں نے تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ ہم شہداکے مشن کو جاری رکھیں گے۔

بھارت جمہوریت کے لبادے میں چھپ کر کشمیریوں پر مظالم ڈھارہاہے اور ان کی تحریک آزادی کو دبانا چاہتا ہے لیکن یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا اور جب تک کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا۔ بھارت کشمیریوں کے جذبات کو دبانہیں سکتا۔

بھارتی کاروائیوں سے یہ تحریک اور ابھر رہی ہے۔ مزید سات لاکھ بھارتی فوج بھی آجائے تب بھی بھارت اس تحریک کو روک نہیں سکتا۔