کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ نے اس خواہش کا اظہار مس ورلڈ مانوشی چھلر سے گپ شپ کے دوران کیا۔

وڈیو میں مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہوتیں اور کہتی ہیں کہ شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہو تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔
دوران گفتگو مانوشی کرینہ کو اپنی شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہو تی ہیں کہ فوراً ہی شادی کا اظہار کردیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ”مجھے بھی شادی کرنی ہے“ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں آپ پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں۔








