counter easy hit

کرینہ کپور نے نئی فلم اڑتا پنجاب کیلئے پنجابی سیکھنا شروع کر دی

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ کی بیبو نئی فلم میں پنجابی لڑکی کا کردار نبھائیں گی، اداکارہ نے اڑتا پنجاب کے لیے پنجابی سیکھنا شروع کر دی۔

کرینہ کپور نے فلم اڑتا پنجاب سائن کر لی جس میں وہ پنجابی بولتی نظر آئیں گی۔ کرینہ فلم میں اپنی اداکاری کو حقیقی رنگ دینے کے لیے پنجابی سیکھ رہی ہیں۔ فلم میں شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی جلوہ گر ہونگے۔

کرینہ کپور اس سے پہلے امتیاز علی کی فلم جب وی میٹ میں پنجابی خاندان سے تعلق رکھنے والی فنی لڑکی کا کردار بخوبی نبھا چکی ہیں۔