yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یونہی کربلا کسی کو عطا نہیں ہوتی

Yes 1 Webmaster October 23, 2015October 23, 2015 1 min read
Shrines in Karbala
Share this:

Shrines in Karbala
Shrines in Karbala

تحریر: شاہ فیصل نعیم
یہ زمان و مکاں کی وسعتوں سے ورا ایک ایسی انوکھی داستان ہے کہ جہاں آکر وقت ٹھہر جاتا ہے ، عقل حیران ہے، الفاظ میں اتنی وقعت نہیں کہ وہ اس کو بیان کر سکیں، قلم میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اس کو صفحہ ِ قرطاس پہ اُتار سکے اور وہ جو کہتے تھے کہ اے خدا انسان کو پید ا نا کرسوچ رہے ہیں کہ یہ انسانیت کی کیسی معراج ہے؟ میرا کوئی اور موضوع نہیں فقط کربلا سے وابسطہ یاد ہے۔

تمام طرح کے آلاتِ حرب و ضرب سے لیس ہزاروں کے لشکر کے سامنے ٧٢ لوگوں کا ڈٹ جانا عقل والوں کی سمجھ میںنہیں آتا جو بھی حسین سے فیض لینے آتا ہے وہ سوچ کے پیمانے دہلیز پہ توڑ کے آتا ہے ۔ آپ کا تن تنہا حق مخالف قوتوں کے سامنے پختہ عزم و یقین کے ساتھ کھڑے رہنا حق کے لیے لڑنے والوں کو درس دیتا ہے کہ لوگو! یاد رکھنا تم جب بھی سچائی کی جنگ لڑنے نکلوگے تو تمہارے ساتھ صرف چند ساتھی ہی نکلیں گے باقی سب تمہارے سامنے صف آرا ہوںگے مگر تم ہمت نا ہارنا میری زندگی سے رہنمائی طلب کرنا اور میرے انکار کی طرح ڈٹے رہنا جیت تمہارا مقدر ہو گی ۔ تمہیں مٹانے والے مٹ جائیں گے مگر تمہارا نام، کردار اور کام دنیا کے لیے باقی رہے گا۔

جب اہلِ بیت کو رُلایا گیا تھا، تپتی ریت پہ تڑپایا گیا تھا، جب عباس علمدار کو خون میں نہلایا گیا تھا، جب گھر جلے تھے، جب خیموں کو آگ لگی تھی ، جب سہاگ اُجڑے تھے، جب معصوم یتیم ہوئے تھے ، جب بہنوں سے ویر جدا ہوئے تھے، جب بنتِ اسلام بے آبرو ہوئی تھی،جب جوانیاں کربلا کی ریت پہ ٹھنڈی ہو گئیں، جب ننھے علی اصغر کی حلق میں تیر اُتارا گیا اور جب سرِ حسین کو تنِ حسین سے جدا کیا گیا۔

“اے آسمان ! اہلِ بیت کے خون کی لالی کو بادلوں پہ لیے خاموش کیوں رہا؟ تو نے یہ المیہ برداشت کیسے کیا؟ تو رقتِ جذبات سے پھٹ کیوں نا گیا”؟”اے دردِ زوال سے غروب ہوتے سورج تو افق پہ سرخی پھیلائے یہ سب دیکھتا رہا ۔ لشکرِ یزید تیری حدت کا نشانہ کیوں نا بنا”؟”حسین کے ہونٹوںکو ترستے فرات ! تیرے پہلوں میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی اور توُ جوں کا توں بہتا رہا ۔ تیری موجوں میں اضطراب کیوں نا پیدا ہوا ؟ تیرا رخ کیوں نا بدل گیا”؟ “اپنا آپ اسلام کے لیے قربان کرنے والے اس کائنات کے تابناک چہرے ٤٠ دن تک تیرے سینے پربے گور وکفن پڑے رہے۔ اے زمین! تو کرب سے پھٹ کیوں نا گئی “؟

آپ کا مشن کتنا عظیم تھا اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج ان گنت حسین کے نام لیوا دنیا میں موجود ہیں جو آپ کی تعلیمات سے روشنی پا رہے ہیں ۔ یزید مٹ گیا ، اُس کا نام لیوا تو دور کی بات کسی کو یہ تک معلوم نہیں کہ اُس کی قبر کہاں ہے اور نا ہی کوئی جاننا چاہتا ہے۔

وہ جو حاکم بنا پھرتا تھا اُسے اُس کے اپنے ہی گھوڑے نے پائوں تلے روندڈالا۔ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نا ہو اُس کا انجام مٹنے کے سوا کچھ نہیں۔ ہر روز ہزراوں لوگ حسین ابن علی کے درِ اقدس پہ فیض طلب کرنے جاتے ہیں اور اُن کی تعلیمات سے اپنے من روشن کرتے ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی ہر کوئی جو حق کے لیے صف آرا ہے اُس کے لیے رہنمائی ہے آپ کی زندگی میں۔ تاریخ کے اوراق کھلتے ہیں تو پتا ملتا ہے آپ کے ارشادات کا:

“اگر دنیا میں انقلاب لانا چاہتے ہو تو تہذیبِ نفس کا آغاز خود سے کرو دُنیا خود بدل جائے گی”۔
“شان کے ساتھ مرنا ذلت سے جینے سے بہتر ہے”۔
حفیظ جالندھری مرحوم نے امامِ حسین کوجو نذرانہِ عقیدت پیش کیا ہے وہ میدان کربلا کے لمحات کا منظر نامہ ہے جسے میں یہاں نقل کر رہا ہوں۔

لباس ہے پھٹا ہوا ، غُبار میں اٹا ہوا
تمام جسم ِ نازنیں، چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حسین ہے ، نبیۖ کا نورِ عین ہے

یہ کون حق پرست ہے، مئے رضائے مست ہے
کہ جس کے سامنے کوئی بلند ہے نا پست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے، مگر عجیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار کا بھی حوصلہ شکست ہے
یہ بالیقیں حسین ہے، نبیۖ کا نورِ عین ہے

یہ جسکی ایک ضرب سے،کمالِ فنِ حرب سے
کئی شقی گرے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغِ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اُٹھی صدائے الاماںزبانِ شرق و غرب سے
یہ بالیقیں حسین ہے، نبی ۖ کا نورِ عین ہے

عبا بھی تار تار ہے، تو جسم بھی فگارہے
زمین بھی تپی ہوئی فلک بھی شعلہ بار ہے
مگریہ مردِ تیغ زن، یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محوِ کار زار ہے
یہ بالیقیں حسین ہے، نبی ۖ کانورِ عین ہے

دلاوری میں فر د ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جس کے دبدبے سے رنگ دشمنوں کا زرد ہے
حبیبِ مصطفیۖ ہے یہ، مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو اس کے سامنے، یہ فوج گرد گرد ہے
یہ بالیقیں حسین ہے، نبیۖ کا نورِ عین ہے

اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں، اِدھر فقط امام ہے
مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے
یہ بالیقیں حسین ہے نبی کا نورِ عین ہے

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post کشمیر ملین مارچ برسلز جانے والی خواتین 25 اکتوبر 7:45 بجے Six Route La Courneuve پہنچ جائیں۔ روحی بانو
Next Post دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فتح 18 کروڑ عوام کی ہو گی، شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.