counter easy hit

کراچی کی عوام مہنگے ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور

Karachi'o use expensive LPG

Karachi’o use expensive LPG

کراچی……کراچی میں گیس پریشر میں کمی کے باعث مختلف علاقوں میں عوام مہنگے ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔گیس کی قلت ہو اورکھانا پکانا ہو تو کراچی میں بند گھروں کی خواتین کے پاس لکڑی جلانے اور دھواں اڑانے کا آپشن نہیں، انہیں مہنگی ایل پی جی سی ہی کام چلانا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی برقرار ہے اور ایسے میں مہنگی ایل پی جی کے بغیر کام نہیں چل رہا۔موسم سرما میں کراچی کے پرانے شہری علاقوں، گارڈن ، کھارادر ، صدر وغیرہ میں گیس قلت کا مسئلہ بتدریج بڑھ رہا ہے بلکہ اب یہ مشکل شہر کے مختلف علاقوں، بالخصوص اسکیم 33 اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں بھی پھیل رہی ہے۔سی این جی پمپس اور سائٹ ایریا سمیت مختلف علاقوں کی صنعتیں بھی گیس کی کمی سے پریشان ہیں۔بعض اسٹیک ہولڈر ز کے مطابق گیس چوری اور ضیاع پر کڑی نظر کے علاوہ اگر فرٹیلائز ر کو گیس سپلائی ایک کے بجائے دو ماہ روکی جائے تو کراچی سمیت سندھ کے گھریلو صارفین کو واضح ریلیف مل سکتا ہے۔