counter easy hit

کراچی کی تین طالبات کہاں گئیں ، دوسرے روز بھی کچھ پتہ نہیں چلا

Karachi where three students were, on the second day do not know anything

Karachi where three students were, on the second day do not know anything

طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اپنی لڑکی کو سکول کے اندر جاتے ہوئے دیکھا لیکن سکول انتظامیہ کے مطابق بچیوں کی حاضری نہیں لگی

کراچی : سعود آباد کے علاقے میں سکول سے تین بچیاں لاپتہ ہو گئیں ، تینوں لڑکیاں صبح سکول گئی تھیں ، پولیس نے موبائل ڈیٹا کی تفصیلات حاصل کر لیں اور پانچ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔

گم ہونے والی بچیوں کی عمر 14 سے 16 سال ہے۔ طالبہ بسمہ، اقراء اور رابعہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں ۔ دریں اثناء، آئی جی سندھ نے لاپتہ بچیوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو جلد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود اپنی لڑکی کو سکول کے اندر جاتے ہوئے دیکھا لیکن سکول انتظامیہ کے مطابق بچیوں کی حاضری نہیں لگی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website