counter easy hit

کراچی: فائرنگ، پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق، تین ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں قتل و غارتگری پر قابو نہ پایا جا سکا ، دوسری طرف پاپوش نگر میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کا ہمدرد عامر خان عرف بابو پان والے کو قتل کر دیا۔ گولیاں لگنے سے نوید نامی شخص زخمی بھی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے دو خول ملے ہیں ادھر جنجال گوٹھ سے عبدالقادر نامی شہری کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ منگھو پیر میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اعجاز زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب جوہر آباد میں پولیس نے فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مار کر تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نادر ، صلاح الدین اور آصف ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔