counter easy hit

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان

Karachi: very hot

Karachi: very hot

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے
کراچی (یس اُردو) کراچی سمیت سندھ بھر آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی ، کراچی میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، جنوب مغربی سمندری ہوا 20 سے 40 فی کلو میٹر کی رفتار تک چلے گی ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ، دادو، بے نظیرآباد ، سکھر اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ میر پورخاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد بدین میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدرآباد میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔