counter easy hit

کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا پروفیسر منظر ایوبی کے اعزاز میں استقبالیہ اور مشاعرہ

KUGF Canada, Istaqbalia and Mushaira

KUGF Canada, Istaqbalia and Mushaira

جرمنی (انجم بلوچستانی) ٹورنٹوبیورو اور کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کے ڈائیر یکٹر انفارمیشن نصیر الدین کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے ممتاز سینئر شاعر اور ماہرِ تعلیم پروفیسر منظر ایوبی کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالہ اور اعزازی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا،جوفورم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی کی خصوصی دعوت پرپاکستان سے ٹورنٹو تشریف لائے تھے۔اس تقریب کا اہتمام تسلیم الٰہی زلفی کی قیام گاہ پرہوا،جس میں ٹورنٹو کے گردونواح میں آبادمعروف اردو اہلِ قلم اور باذوق خواتین و حضرات نے والہانہ شرکت کی۔

پروفیسر منظر ایوبی کی آمد پر میزبان نے ان کا استقبال کیااوران کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ”منظر ایوبی سنہ ساٹھ کی دھائی میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کی نشریات اور علمی و ادبی اجتماعات کے انعقاد میں تواتر سے ان کے شریکِ کار رہے ہیں۔مختلف موضوعات پرآپ کی درجن بھراہم کتب منصہ شہود پر آچکی ہیں اور اتنی ہی طباعت کے لئے تیار ہیں۔آپ کی علمی ،ادبی اور تدریسی خدمات کا اعتراف سرکاری،سماجی اور عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔”اس موقع پرجامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا کی جانب سے پروفیسر منظر ایوبی کی علمی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ”اعتراف کمالِ فن” ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔

تقریب کے پہلے حصہ میں مہمان خصوصی پروفیسر منظر ایوبی نے شمالی امریکہ کے کہنہ مشق ومعروف شاعراور متعدد کتابوں کے مصنف صالح اچھا کے تازہ شعری مجموعہ ”میری حسرتیں’میری خواہشیں” پر سیر حاصل گفتگو فرماتے ہوئے شاعر کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔جس کے بعد مہمانِ گرامی کی صدارت اور نسرین سید کی نظامت میں محفلِ مشاعرہ منعقد کی گئی ،جس میں نسرین سید،فرحت شجاعت، بشارت ریحان، عاصم صدیقی ،عبدلحئی بشارت، جنید اختر،جمال انجم،اسماء ناز وارثی ،درخشاں صدیقی،صالح اچھا،تسلیم الٰہی زلفی،زیب النساء زیبی(مہمان) نے اپنا کلام پیش کر کے دادوصول کی۔ آ خر میں صدر محفل پروفیسر منظر ایوبی نے اپنے تازہ کلام سے محفل کو خوب گرمایا۔مہمانوں کی تواضع کے لئے معقول انتظام کیا گیا تھا۔اس طرح یہ پر لطف محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔