counter easy hit

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ، 6 ملزم گرفتار

Karachi: Two people

Karachi: Two people

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خطرناک ملزموں کو گرفتار کر لیا
کراچی (یس اُردو) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مختار کے نام سے کرلی گئی۔ واقعے ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔دوسری طرف کورنگی نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص سہیل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔دوسری جانب پولیس نے اورنگی ٹاون مومن آباد میں کارروائی کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اویس اور نوید اقدام قتل جبکہ ملزم شاہ نواز اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔بلدیہ ٹاون میں پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 2 اشتہاری گرفتار کر لیے گئے ۔ جبکہ لیاری چاکیواڑہ سے کار لفٹر معین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم 17 سے زائد کار لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔