counter easy hit

کراچی: ابراہیم حیدری میں کیمیکل ٹینک میں ڈوب کر تین مزدور جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کے قریب کیمیکل ٹینک میں ڈوب کر تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔

KARACHI: Three laborers were killed by drowning in a chemical tank in Ibrahim Haidriشہر قائد میں ایک اور المناک حادثہ، کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں مرغیوں کی فیڈ بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں ڈوب کر تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ زمان ٹاؤن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ واقعے کے بعد فیکٹری کا مالک اور دیگر مزدور فرار ہو گئے۔ امدادی کارروائیوں میں شامل مشتعل علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے فرار ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے فیکٹری پر پتھراؤ بھی کیا۔
رواں سال جولائی میں گھگھر پھاٹک فیکٹری کے ٹینک میں گرنے سے بھی 5 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔