کراچی کے علاقےماڈل کالونی میں مبینہ طور پر جلا کر قتل کی گئی لڑکی کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

Karachi: The girl’s body was burned to death hand over the family
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ جاننے کے لیے لڑکی کاپوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے۔مقتولہ کے ڈی این اے کے لیے نمونے بھی بھجوا دیئے گئے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی 10 سال سے اپنی نانی کے گھر مقیم تھی اور دو روز قبل خالہ کے گھر گئی تھی۔مقتولہ کی خالہ کا کہنا ہے کہ 2 لڑکے گھر میں داخل ہوئے اورپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔








