counter easy hit

کراچی: پولیس مقابلوں کے دوران دہشتگرد ہلاک، گینگ وار کارندہ پکڑا گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ ایک گینگ وار کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

KARACHI: The gang-crew was arrested during the police encounter, caught gang workerکراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں پولیس چھاپے کے نتیجے میں گینگ وار کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق گرفتار ملزم شاہد قتل اور اقدام قتل کے مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔