کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرکے رقم طلب کرنے والے ملزم کوجسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

Karachi: The accused of harassment to girl handed over to FIA
سوشل میڈیا پر لڑکی کو ہراساں کرکے رقم طلب کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم سلیم کوجوڈیشل شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم لڑکی کو سوشل میڈیا پر ذاتی وڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کو رقم وصول کرتے ہوئےماڈل کالونی سے گرفتار کیا تھا۔ملزم پہلے خود لڑکی بن کر متاثرہ لڑکی سے بات کرتا رہا ہے۔عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔








