counter easy hit

کراچی : سپریم کورٹ نے بل بورڈ کی تنصیب پر رپورٹ طلب کر لی

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (یس ڈیسک) سپریم کورٹ میں کراچی میں بل بورڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کے ایم سی سمیت 17 دیگر اداروں سے بل بورڈ کی تنصیب کے قوانین سے متعلق رپورٹ 3 ہفتوں میں طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ میں کراچی میں بل بورڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ میونسپل کمشنر مسعود عالم نے عدالت میں بیان دیا کہ کے ایم سی کے پاس شارع فیصل پر بل بورڈ کی مد میں 85 کروڑ روپے کا ٹھیکہ ہے، شارع فیصل پر کل 6 اداروں کے پاس اشتہارت کیلئے سائن بورڈ دینے کا اختیار ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ 85 کروڑ روپے کیلئے جتنی مرضی چاہیں جانیں چلی جائیں کوئی پروا نہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل وفاق سے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ صوبائی حکومت سے بل بورڈز کی تنصیب کا طریقہ کار اور قوانین کی تفصیلات عدالت میں پیش کریں۔