counter easy hit

کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کراچی (یس ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی تسلی بخش ہے جبکہ پاک فوج شہر میں امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز کراچی میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں سیکیورٹی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کراچی میں امن و مان کی بحالی کے کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں آج کراچی آپریشن اورامن و امان سے متعلق اجلاس ہونا ہے جس میں سیکیورٹی حکام اور آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔