counter easy hit

کراچی ٹریفک حادثات ،بچی جاں بحق ،2افراد زخمی

Karachi road accidents, girl killed, 2 injured

Karachi road accidents, girl killed, 2 injured

کراچی کے علاقے ماری پور میں ٹریفک حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ قیوم آباد میں ٹریفک حادثے میں دوافراد معمولی زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی قیوم آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹرک کو ٹکرسے ٹرک میں سوار2افراد زخمی ہوگئے ،ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریلر پر کنٹینر لوڈ تھا جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک پر گرگیا جو حادثے کا سبب بنا۔

ٹریفک پولیس حکام مشینری سمیت قیوم آباد جائے حادثہ پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے کلئیر کردیا،جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ،دوسری جانب ماری پوڑ میں سڑک عبور کرنے کے دوران 8سالہ یسرا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی،بچی کو لاش پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website