counter easy hit

کراچی: چینی کی قیمت میں کمی

شوگر ملز کی جانب سے چینی کی سپلائی بہتر ہونے پر کراچی ہول سیل بازار میں فی کلو چینی دو روز میں دو روپے سستی ہوکر 48 روپے پر آگئی۔ بازار میں چینی 54 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

Karachi: Reduction in sugar pricesکراچی جوڑیا بازار ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کی جانب سے سپلائی بہتر ہونے پر چینی کی سو کلو بوری دو روز میں دو سو روپے کمی سے چار ہزار آٹھ سو روپے پر آگئی ہے۔ کراچی گروسرز ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ بازار میں چینی 54 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔ نئی قیمت پر سپلائی آنے کے بعد بازار میں چینی 52 روپے فی کلو تک ہوجانے کا امکان ہے۔