counter easy hit

کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار بھی زخمی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کیماڑی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

رینجرز نے مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیماڑی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ٹاپو کے مقام پر کارروائی کی تو دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں سے حملہ کر دیا گیا، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث علاقے کا محاصرہ کر کے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے۔