counter easy hit

کراچی: عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز کا چھاپہ، دو افراد گرفتار

Karachi: Rangers raid

Karachi: Rangers raid

کراچی عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ سیکیورٹی اداروں کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دس ملزم پکڑے گئے۔
کراچی: (یس اُردو) عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کر کے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کھارا در سے پولیس نے 2 ملزم زخمی حالت میں پکڑ لئے۔ تیموریہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا۔