counter easy hit

کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

Karachi: Rangers

Karachi: Rangers

کراچی میں کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں کچرا کنڈی سے خاتون کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق مقتولہ کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے
کراچی (یس اُردو) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 19افراد کو حرا ست میں لے لیا ، دوسری طرف نیلم کالونی سے خاتون کی تشدد زدہ لازش ملی ہے ۔کراچی میں کلفٹن کے علاقے نیلم کالونی میں کچرا کنڈی سے خاتون کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق مقتولہ کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ۔رینجرز نے لیاری کے قریب مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ، ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں افغان باشندے اور گینگ وار کے ملزم بھی شامل ہیں ۔رضویہ پو لیس نے رات گئے نادریہ اسٹاپ کے اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے اسٹریٹ کرمنلز سمیت 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے دو افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ۔