counter easy hit

23 فروری سے صوبے بھر میں ہفتہ صفائی مہم شروع کی جائے گی، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (یس ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 23 فروری سے سندھ بھر میں صاف اور سرسبز سندھ کے نام سے ہفتہ صفائی مہم شروع کی جائے گی جس کا آغاز میں خود جھاڑو لگا کر کروں گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر میں 16 قانونی ہائیڈرینٹس اور 100 سے زائد غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہیں جو دہشت گردی میں استعمال ہونے والے پیسے کا ایک ذریعہ ہیں جب کہ 160 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو توڑا جاچکا ہے جس کے باعث کراچی میں مہنگا پانی فروخت ہونے لگا ہے تاہم ان غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بھی جلد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نئے ہائیڈرنٹ کے لیے اوپن ٹینڈر ہوگا اور پولیس کا کیرکٹر سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 23 فروری سے ’’صاف اور سرسبز سندھ‘‘ کے نام سے ہفتہ صفائی مہم شروع کی جارہی ہے جس کا آغاز میں خود جھاڑو لگا کر کروں گا جب کہ اس دوران کراچی میں ایک لاکھ 10 ہزار درخت بھی لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لیے یو این نمبر لے رہے ہیں جس کے بعد سیوریج مسائل حل کرنے کے لیے واٹر بورڈ کا عملہ دن رات کی شفٹ میں کام کرے گا، ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے لئے نیا میکانزم تیار کرلیا گیا ہے اور ٹیکس کا صحیح استعمال کرنے کے لیے نئے قوانین بنائے گئے ہیں جب کہ سندھ کے سرکاری اداروں میں گھوسٹ ملازمین بڑا مسئلہ ہیں جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ماہ اپریل سے تنخواہ صرف سندھ بینک سے ملے گی۔