counter easy hit

کراچی؛ اساتذہ کا احتجاج، انٹر آرٹس کا پہلا پرچہ متاثر

کراچی میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث انٹر بورڈ آرٹس کا پہلا پرچہ متاثر ہوا ہے۔کئی امتحانی مراکز میں پرچہ تاخیر سے پہنچا۔ وزیر تعلیم کا کہناہے کہ سپلا نے بائیکاٹ ختم کر دیا ، جو امیدوار آج پیپر نہیں دے سکے اُن کے لئے حل نکالیں گے۔

Karachi, protesting teachers, affect the first Inter-Arts paper

Karachi, protesting teachers, affect the first Inter-Arts paper

سندھ پروفیسر اور لیکچرر اسوسی ایشن نے گزشتہ روز امتحانات کے بائیکاٹ کاا علان کیا تھا، آج فرسٹ ایئر آرٹس گروپ کے انگریزی کا پرچہ تھا، جب طلباء امتحان دینے سینٹرز پہنچے تو بیشتر سینٹرز سنسان پڑے تھے۔ گلشن اقبال کالج، جامعہ ملیہ کالج اورسعودآباد کالج میں پرچے تاخیر سے شروع ہوئے، سپیریئر کالج شاہ فیصل میں اساتذہ نے امتحان کا بائیکاٹ کیا تاہم پولیس کی نفری پہنچنے کے بعد پیپر وقت پر شروع ہو گیا۔

میڈيا پر خبریں آنے کےبعد وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب بھی متحرک ہوئے۔ انہوں نے گلشن اقبال کالج کا دورہ کیا، سپلا اساتذہ کے مذاکرات کئے اور بائیکاٹ ختم کرایا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امتحانات میں نقل نا قابل برداشت ہے۔ نقل کرانے میں جو بھی ملوث ہو کارروائی ہو گی۔ اساتذہ کی تنظیم سپلا کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے 13 اساتذہ پر نقل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اساتذہ کے نام سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ پرچے آوٹ ہونا چیئرمین بورڈ اور ناظم امتحانات کی نااہلی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website