counter easy hit

کراچی : پروفیسر وحید الرحمان کے قتل میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری

Waheed Rehman Killed

Waheed Rehman Killed

کراچی (جیوڈیسک) فیڈرل بی ایریا تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں قتل ہونے والے جامعہ کراچی کے اسسٹںٹ پروفیسر وحید الرحمان کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کرلی گئی

پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ جاری کردہ خاکہ کے مطابق ملزم کی عمر تیس سے پینتس سال، رنگت گہری سانولی اور قد پانچ فٹ دو انچ سے زیادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔