counter easy hit

کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن، ٹارگٹ کلر سمیت 20 افراد گرفتار

Karachi: Police operation in various areas, including 20 target killers arrested

Karachi: Police operation in various areas, including 20 target killers arrested

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے ٹارگٹ کلر سمیت 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی:ایس ایس پی ویسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق ٹارگٹ کلر علاؤالدین کو پیرآباد پولیس نے منگھو پیر روڈ سے حراست میں لیا۔ جس کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا تعلق منشیات فروش نواب کٹنگ گروپ سے ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر علاؤالدین نے 50 ہزار روپے کے عوض سائیٹ میں 3 شہریوں کو قتل کیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website