counter easy hit

کراچی: شارع فیصل پر پولیس موبائل الٹ گئی، 6 اہلکار زخمی، اسپتال منتقل

 Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں شا رع فیصل پر نرسری کے قریب سی آئی ڈی کی پولیس موبائل الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شارع فیصل پر نرسری کے قریب ایکسل راڈ ٹوٹ جانے کے باعث پولیس موبائل الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 6 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس موبائل سی آئی ڈی انچارج علی رضا کے اسکواڈ کی ہے جو حادثے کے باعث مکمل طور پر پر تباہ ہو گئی ہے۔