counter easy hit

کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں،لوٹ مار کے 4ملزمان سمیت 6 گرفتار

 Rangers, looting and 6 arrested 4 suspects

Rangers, looting and 6 arrested 4 suspects

کراچی ……کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں ،لوٹ مار کے 4ملزمان سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس پی کلفٹن امجد حیات کے مطابق کلفٹن بلاک 9 میں کارروائی کے دوران ڈکیتی میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔دوسری جانب لیاری کی افشانی گلی میں رینجرز سے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔