counter easy hit

کراچی :سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث افراد سمیت 8 گرفتار

Karachi police

Karachi police

گلشن اقبال سے پکڑے جانے والے عبدالباسط اور نعمان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے ، اینٹی ایئر کرافٹ گن ، ہینڈ گرینیڈ ، ڈینونیٹر برآمد
کراچی (یس اُردو ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے کارندوں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں عبدالباسط اور محمد نعمان کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے ۔ وہ افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت لے چکے ہیں ، ان کے قبضے سے اینٹی ائیرکرافٹ گن ، 70 رائونڈز ، 5 کلو بال بیئرنگ ، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر ایک کریکر بال بم برآمد کرلیا گیا ۔ گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں ، دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی میں پولیس نے دو مفرور مجرموں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔