counter easy hit

کراچی میں امن امان کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات کررہے ہیں، کورکمانڈر

Naveed Mukhtar

Naveed Mukhtar

کراچی (جیوڈیسک) کورکمانڈر کراچی سے صنعت کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال پر ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے صنعت کاروں کے وفد نے کور ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر صنعت کاروں نے شہر میں امن وامان بہتر بنانے پر کورکمانڈر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کورکمانڈر کراچی نے شہر میں امن وامان کے قیام کے لیے تاجروں صنعت کاروں کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن کے لیے تاجرو صنعت کاروں کا تعاون لائق تحسین ہے جب کہ ہم کراچی میں امن وامان کے لیے قومی ایکشن پلان کے تحت اقدامات کررہے ہیں۔