counter easy hit

کراچی: پیر آباد میں پولیس کا چھاپہ ،2ملزمان گرفتار

Karachi: police raid , 2 arrested

Karachi: police raid , 2 arrested

کراچی………کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے ڈکیتیوں اور ڈکیتی کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے میانوالی کالونی میں پولیس نے ملزمان کی موجودگی اطلاع پر چھاپہ مار تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم فیصل اور آصف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پسٹل اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزمان گھر و ں میں ڈکیتیوں اور دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں۔