counter easy hit

کراچی : اورنگی ٹائون میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے۔اورنگی ٹاون کے تھانے پاکستان بازار میں پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بچتے ہوئے فرار کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کاروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

جن کی شناخت جمیل،ثناء اللہ اور اشفاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے 30 بور والی پستول اور ایک کلو گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔